پاکستانی 10سالہ ظاہر تنویر ارشد کا عظیم کارنامہ،چھوٹی عمر میں عالمی سطح پر منعقدہ HIPPO مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرکےملک کا نام روشن کردیا
تفصیلات کےمطابق 10 سالہ طالب علم ظاہر تنویراے پی ایس بہاولپور میں پانچویں جماعت کا طالب علم ہے،انہوں نے ہیپو آرگنائزیشن" کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی مقابلےمیں حصہ لیا جس کا تھیم انگلش ود آوٹ بارڈرز تھا۔
اس میں 65 ممالک کے 88 ہزار سےزائدطالب علموں نےحصہ لیا،اِس ذہین بچے نےمقابلے میں بہترین کار کردگی کامظاہرہ کرتےہوئے فائنل راونڈ کے لیے اٹلی میں منعقد ھونے والے مقابلے کے لیےکوالیفائی کیا اور پاکستان کی نمائندگی کی۔
ظاہرتنویر نےنہ صرف اپنے سکول بلکہ اپنے ملک کا نام بھی روشن کیا،ایسے ہونہار بچے ہمارے ملک کا مستقبل اور سرمایہ ھیں،ظاہر تنویر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا جھنڈا بلند کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔