پی ٹی آئی کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہےکہ اڈیالہ جیل میں سنگین انفیکشن کی وجہ سےبشریٰ بی بی کی طبیعت بگڑ گئی۔
معاون خصوصی مشال یوسفزئی نےاپنےبیان میں کہا ہےکہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہےکل رات ڈینٹسٹ نےانکا چیک اپ کیا،بشریٰ بی بی کو شدید انفیکشن ہوا ہے،بشری بی بی کےمزید ٹیسٹ آج ہوں گے،انفیکشن کے باعث بشری بی بی کے کان سے بھی خون آرہا تھا۔
خیال رہے کہ بشریٰ بی بی جیل سے رہائی کے بعد پشاور پہنچں ہیں،وہ وزیراعلیٰ ہاوس میں کچھ عرصہ قیام کریں گی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےبشریٰ بی بی سےملاقات کی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہی پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بھی بلا لیا گیا۔۔ڈاکٹرز کی ٹیم بھی بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کرنے آئی ۔
ذرائع کے مطابق ضرورت پڑنے پرتفصیلی چیک اپ کیلئےبشریٰ بی بی شوکت خام اسپتال بھی جاسکتی ہیں۔