عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں 800 روپےکی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،جہاں 24 کیرٹ فی تولہ سونےکےقیمت 800 روپے کم ہوکر282309 روپے پر آگئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھائو 686 روپے کی کمی سے 242027 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 8 ڈالر گر کر 2726 ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔