پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اعظم سواتی کی تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں ضمانت منظور ہوگئی ۔
منگل کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اعظم سواتی کی تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں ضمانت منظور کرلی ہے۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اعظم سواتی کی ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی ۔
گذشتہ سماعت پر عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔