پاکستان میں سونےکی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
پاکستان میں سونا تاریخ میں پہلی بار 2لاکھ 82 ہزارروپےفی تولہ سے تجاوزکرگیا،24 کیرٹ فی تولہ سونے کےقیمت 500 روپےبڑھکر 282300 روپےہوگئی،10 گرام سونے کےبھائو 429 روپےبڑھکر 242027 روپے ہوگئے۔
دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے، سونے کے دام 5 ڈالر بڑھ کر 2726 ڈالر ریکارڈ کیے جارہے ہیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ گولڈ مہنگا ہونے کی وجہ ایران اسرائیل کشیدگی،امریکہ اور یورپ میں شرح سود میں کمی ہے۔