آئینی ترمیمی بل کی منظوری کیلئےووٹ کیوں دیا ؟ سربراہ بی این پی(مینگل)نےدونوں سینیٹرزکوفوری مستعفیٰ ہونےکی ہدایت جاری کر دی۔
بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ پالیسی سے انحراف کیوں کیا؟ چھبیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کیوں دیا؟ چھبیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر سینیٹر قاسم رانجھو اور سینیٹر نسیمہ احسان کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردی ہے ۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اختر مینگل نے لکھا ہے کہ دونوں سینیٹرز فوری مستعفی نہ ہوئے تو انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا ۔