بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن پیٹرک ایس ایم انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق آنجہانی پیٹرک ایس ایم ایک ہفتے سے علیل اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ جہاں وہ آج چل بسے ۔ پیٹرک ایس ایم کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا اور طویل عرصے سے اس جماعت کے ساتھ وابستہ تھے۔ 2024 کے الیکشن میں پہلی مرتبہ رکن بلوچستان اسمبلی بنے تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق پیٹرک ایس ایم کی تدفین کوئٹہ کے گورا قبرستان میں کی جائے گی ۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے پیٹرک سینٹ مسیح کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرک سینٹ مسیح مخلص سیاسی و سماجی رہنماء تھے۔ غم کی اس گھڑی میں پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔