ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 97.6 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کے 78.8 ملین ڈالر مقابلہ میں 24 فیصدزیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگست میں ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں 52.6 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں تھرمل سے بجلی کے پیداواری منصوبوں میں 31.7 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 35.5 ملین ڈالر تھی۔
اعدادوشمار پانی سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 27.2 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 28 ملین ڈالرتھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 38.7 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں15.3 ملین ڈالر تھی۔