وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کے ظہرانے میں 85ارکان قومی اسمبلی نےشرکت کی۔ مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 110ہے
ذرائع کے مطابق ظہرانےمیں85ارکان قومی اسمبلی نےشرکت کی جبکہ وزیراعظم اور چند وفاقی وزراء سمیت 25 ارکان ظہرانہ میں شریک نہ ہوسکے۔
دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس7بجے طلب کیاگیا ہے، سیاسی مشاورتی عمل جاری ہے، آئینی ترمیم پراتفاق رائےکی کوشش جاری ہے۔
عطاتارڑ نے کہا کہ جمہوریت کا حسن ہے تمام جماعتیں مشاورتی عمل کاحصہ ہوتی ہیں، آئینی ترامیم کیلئے صبح سے ملاقاتیں ہورہی ہیں، نمبرز پورے ہونے کے باوجود مشاورت مکمل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہوم ورک مکمل ہونے کے باوجود مشاورتی عمل نہ روکنے کا فیصلہ کیا۔