سندھ ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے سیلز ٹیکس کے ریٹرن فائل کرنے کےلیے حلف نامے کی شرط معطل کردی۔
ایف بی آرکی جانب سے سیلز ٹیکس کے ریٹرن فائل کرنے کے لیے حلف نامے کی شرط سے متعلق تاجر کمیونٹی نے ایف بی آر نوٹیفکیشن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک حلف نامے کی شرط معطل کر دی ۔
عدالت نے ایف بی آر، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر سے یکم نومبر تک جواب طلب کرلیا، عدالت نےآئندہ سماعت پرمتعلقہ کمشنرز کو بھی پیش ہونے کاحکم دیدیا۔ عدالت نے ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ ریکارڈ کا حصہ بنالیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریٹرن کے ساتھ حلف نامہ بھی جمع کروانے کاحکم دیا تھا جو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990کے قواعد وضوابط کےخلاف ہے۔ عدالت نے ایف بی آرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ ریکارڈکاحصہ بنالیا اورحکم دیا کہ ایف بی آریقینی بائیں کہ ستمبر2024 کےلیے سیلز ٹیکس گوشوارے حلف نامے کے بغیر جمع ہوں۔