کراچی ابراہیم حیدری جمعہ گوٹھ میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پرکلہاڑی کے وار سے بڑے بھائی کو قتل کردیا،پولیس نے ملزم بھائی کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
ابراہیم حیدری میں غیرت کے نام پر بھائی نےبھائی کوقتل کردیا،پولیس نےقاتل بھائی کوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتارملزم بھائی اللہ ڈنو واقعے کے بعدموقعے سےفرار ہوگیا تھا، پولیس کےمطابق قاتل اللہ ڈنو نے غیرت کےنام پربڑے بھائی علی اکبر کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا ہے ۔
گرفتارملزم کے قبضے سےقتل میں استعمال ہونے والا تیز دھار آلہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے،مقتول علی اکبر کی لاش جناح اسپتال منتقل کرکے ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے،پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم اللہ ڈنو نےسگے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔