انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں آج کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 18 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 61 پیسے پر بند ہو ا جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج معمولی 2 پیسے کا اضافہ ہوا اور 279 روپے 13 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔