سوشل میڈیا پر نجی کالج کی طالبہ کی غیرمصدقہ خبر وائرل ہونے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے معاملے کے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔
جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمدنویدکی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے ،چھ رکنی ٹیم میں تین پولیس افسر اورتین حساس اداروں کےنمائندے شامل ہیں،مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تھانہ ڈیفنس اے میں درج مقدمہ کی تفتیش کرے گی۔
تحقیقات میں سوشل میڈیا پرریاست مخالف اکسانےکی ترغیب دینےوالوں کی نشاندہی کی جائےگی۔سوشل میڈیا پرطالبہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی سراغ لگایا جائے گا اور اسی پر آج پہلا اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے۔