قومی اسمبلی اجلاس کے بعد اب سینیٹ اجلاس کا وقت بھی تبدیل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سینیٹ کا اجلاس دوپہر 2 کے بجائے شام 6 بجے ہو گا۔اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
آئینی ترمیمی بل پیش کرنا آج کےایجنڈے میں شامل نہیں ہے،سینیٹ اجلاس میں تین کمیٹیوں کی رپورٹس پیش ہوں گی،ایمل ولی خان کا بلوچستان یونیورسٹی میں بھوک ہڑتال اورتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے۔
اعظم نذیرتارڑ کی صدر مملکت کے دونوں ایوانوں سےخطاب پر شکریہ کی تحریک پربحث ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا تھا۔