وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس دوران شرکا کو مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کےخدوخال اورمسودےکےاہم نکات پربریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے آئینی ترمیم کے معاملے پر وزیراعظم کو حمایت کی یقین دہانی کروادی ہے جبکہ حکومت اوراتحادی جماعتیں مخصوص نشستیں ملنے سےمتعلق بھی پُرعزم ہیں ۔ ذرائع کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن کےممکنہ فیصلےکےپیش نظر اتحادی جماعتوں کے معطل ارکان کل اسلام آبادطلب کر لیئے گئے ہیں، اسپیکر کے خطوط پر الیکشن کمیشن سے بحالی کی صورت میں ارکان ایوان میں حاضر ہون گے۔ حکومت نے آئینی ترمیم کیلئے دوتہائی اکثریت سے زائد ارکان کی حمایت ملنےکادعویٰ کیا ہے ۔