پیمرا نے میڈیا کو مختلف شہروں میں فیک نیوز اور جھوٹے پراپیگنڈے کے نتیجے میں ہونے والے احتجاج کو کوریج دینے سے روک دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری کر دہ ہدایات میں کہا گیاہے کہ مبینہ "زیادتی کیس" کے حوالے سے جاری احتجاج جھوٹے اور غلط خبروں پر مبنی ہیں، اور ایسی خبریں یا پروپیگنڈا پھیلانا غلط معلومات کے زمرے میں آتا ہے۔ اس طرح کی جھوٹی خبریں نشر کرنا تشدد کو بھڑکانے، جرم کو بڑھاوا دینے یا سنگین عوامی بدامنی کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس طرح کی خبریں نشر کرنا الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق کے قوانین 3 (h), (i) اور (k) کی خلاف ورزی ہے۔