پنجاب حکومت نے کل تمام سرکاری ونجی اسکولز ، کالجز اور جامعات میں چھٹی کا اعلان کردیا۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کل تمام سرکاری ونجی کالجز اور جامعات میں چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی صوبے میں کل تمام سرکاری و نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 18 اکتوبر کو اسکول بند ہوں گے۔
نجی کالج میں زیادتی کے واقعہ کی فیک نیوز پر طلبہ کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر چھٹی کا فیصلہ کیا گیا۔