بنگلور ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کیخلاف بھارتی کرکٹ ٹیم 46 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹیسٹ میں اپنے تیسرے کم ترین اسکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنالیا، نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت 46 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ میں بھارت کے5کھلاڑی صفرپرآؤٹ ہوئے۔
ویرات کوہلی، سرفرازخان، کےایل راہول، جڈیجا، ایشون صفر پر پویلین لوٹے جبکہ 9بھارتی کھلاڑی ڈبل فیگرمیں بھی داخل نہ ہوسکے، رہشب پنت نے سب سے زیادہ20رنزاسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 5اورولیم اور ور کی نے 4وکٹیں حاصل کیں۔