پشاور ہائیکورٹ نے صوبے میں ماورائے عدالت قتل تشویشناک قرار دیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
خیبرپختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال سے متعلق درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ آئے روز ماورائے عدالت قتل ہورہےہیں یہ تشویشناک ہے، ہم کچھ سوالات فرہم کریں گے اس کے مطابق جواب جمع کریں، عدالت نے کسی کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، پولیس اور جوڈیشل افسران پر حملے ہورہے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے ہمارے بھی خدشات ہیں۔