ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطین کے حق میں ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے ۔
لاہور:
لاہور میں مختلف جگہوں پر فلسطین کےحق میں ریلیاں نکالی گئیں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے متحدہ علماء کونسل نےبھی لاہور میں مظاہرہ کیا۔مظاہرین کی اسرائیل کےخلاف اورفلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے طلباء کی طرف سے منہاج یونیورسٹی لاہور سے ہمددر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میںمذہبی جماعت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سٹوڈنٹس تنظیم مصطفوی سٹوڈیٹس موومنٹ نے ریلی کی قیادت کی۔ مظاہرین نے اسرائیل کیخلاف اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی۔ طلباء و طالبات نے حکومت پاکستان سے فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونے کا مطالبہ کیا۔
ترجمان مصطفوی سٹوڈنٹس کے ترجمان ملک اسامہ مشتاق اعوان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی اور خودمختاری کے حوالے سے جو معاہدات ہوئے ہیں ان پر عمل درآمد کیا جائے آج فلسطین ہے کل کو کوئی اور ملک ہوسکتا ہے امت مسلمہ کو یکجا ہونا چاہیے عالمی طاقتوں کی خاموشی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے۔
پشاور:
پشاور میں بھی اسرائیلی درندگی اور فلسطینیوں پر یلغار کے خلاف مذہبی جماعتوں نے ریلیاں نکالیں اور مظلوم بھائیوں سے یک جہتی کا اظہار کیا ۔
فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف جے یو آئی ف کی رنگ روڈ پر موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی شرکےہاتھوں میں پارٹی جھنڈوں کے ساتھ فلسطین کے پرچم بھی تھامے ہوئے تھے ۔اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی گئی ریلی رنگ روڈ ،چارسدہ روڈ ،جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے ہشتنگری پر اختتام پذیر ہوئی ۔
جماعت اسلامی کے کارکنوں نے بھی ہشتنگری سے اشرف روڈ تک ریلی نکالی اور مظلوم فیسلیطیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔شاور کی مساجد میں نماز جمعہ کے دوران غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینوں لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
کوئٹہ:
کوئٹہ میںفلسطینی حریت پسندوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالیں گئیں ہیں کوئٹہ میں بھی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما اور کارکن سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی المیہ پیدا ہوگیا اسرائیل فلسطینی بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانا بند کرے۔اس ریلی اور مظاہر ے پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سمیت مسلم ممالک اسرائیلی جارحیت رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
بہاولپور:
بہاولپور میںفلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے فرید گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میںجماعت اسلامی، مجلس وحدت المسلمین کے کارکنان سمیت شہری اور خواتین کثیر تعداد میں شریک ہوئے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں اسرائیلی جنگی جارحیت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔
احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسلہ سیاسی نہیں بحیثت مسلمان ہمارا ذاتی مسئلہ ہےفلسطین معاملے میں پاکستانی حکومت کی خاموشی پر افسوس ہے۔ فلسطینی بھائیوں کو مشکل کی اس گھڑی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ امریکہ اور یورپ اسرائیل کیساتھ کھڑے ہیں۔مظاہرین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہو۔
فیصل آباد:
فلسطین میں اسرائیل کی بربریت کے خلاف فیصل آباد میں مرد وخواتین سڑک پر نکل آئےہیںفلیکسز اٹھائے شرکا کی اسرائیل کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی فیصل آباد میںضلع کونسل چوک میں فلسطین کے حق میں شہریوں نے احتجاج نے کیا اوربینرز اٹھائے ریلی شرکا نے اسرائیلی ظلم کے خلاف نعرے بازی کی۔
احتجاجی ریلی میں مطاہرین کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کو اتحاد کرکے اس ظلم کے خلاف ایک ہونے کی ضرورت ہےانٹرنیشنل فورم پر بیانات کی حد تک نہیں عملی طور پر ایکشن کی ضرورت ہے۔
وادی نیلم:
وادی نیلم میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کنڈلشاہی میں مظاہرہ کیا گیا جس میں فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین کے اسرائیل کیخلاف نعرے بازی اور فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی کی گئی ۔ مظاہرین نے حکومت پاکستان کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
دادو:
دادو میں فلسطین سےاظہار یکجہتی کے لیے مذہبی جماعتوں نےمل کر ریلی نکالی شیعہ علماء کونسل کے کارکنان نے بھی شرکت کی اوراسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطینی ہمارے مسلمان بھائی ہیں حکومت پاکستان کو اپنے بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیئے۔
جیکب آباد:
جیکب آباد میںجے یو آئی نے فلسطینی بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالیریلی کے شرکا کےاسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر 50سال سے ظلم کررہا ہےہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، عالمی ادارے اسرائیلی بربریت کا نوٹس لیں۔