مالی بحران سے دوچار صوبہ بلوچستان کے مہنگے شوق سامنے آگئے اسلام آباد میں قائم بلوچستان ہاوس میں غیر ضروری تعیناتیاں اور اضافی گاڑیوں کی دستاویزات نے کھلبلی مچا دی۔
دستاویزات کے مطابق اسلام آباد میں بلوچستان ہاوس کے لئے 135 ملازمین رکھے گئے ہیں، ان ملامین مین 19 ڈرائیور، 7 چوکیدار، 24 بیرے، 7 کک، 3 مصالچی، 5 ٹیلی فون آپریٹرز شامل ہیں، بلوچستان ہاوس اسلام آباد کے شیشے صاف کرنے کے لیے 8 فراش، 17 سویپر رکھے گئے ہیں ان ملازمین میں 73 کا تعلق بلوچستان سے جبکہ 64 دوسرے صوبوں سےہیں۔
اپوزیشن لیڈر یونس عزیر زیری کا کہنا تھا کہ یہی نہیں بلوچستان ہاوس اسلام آباد کے لئے حکومت بلوچستان نے 30 گاڑیاں فراہم کیں، دستاوزات کے مطابق ان گاڑیوں میں 13 گاڑیاں بلوچستان ہاوس میں تعینات آفیسران کو دی گئی ہے جبکہ دیگر اراکین اسمبلی اور سیکرٹریز کے لئے ہیں تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے
اپوزیشن لیڈر یونس عزیر زیری کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے مطابق غیر ضروری تعیناتیوں اور لاپتہ 17 گاڑیوں کا پتہ لگانے کے لئے ایس این جی اے ڈی سے جواب طلبی کی جائے گی۔