وزیراعظم شہبازشریف سے روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈلائنز پر ملاقات ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف اور میخائل مشوستن نے پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ، اس دوران شہبازشریف نے روس کے وزیراعظم کا ایس سی او اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ، روسی وزیراعظم نے شہبازشریف کو ایس سی او کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی ۔
اسلام آباد سفارتی سرگرمیوں کا مرکز
دوسری جانب ایس سی او کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ، وفاقی دارالحکومت میں روس ، چین اور منگولیا کے وزرائے اعظم کے درمیان سہ فریقی ملاقات ہوئی، چین کے قیام کے 75 برس مکمل ہونےپرروسی وزیراعظم نے چینی ہم منصب کومبارکباد دی اور کہا کہ شدید بیرونی دباؤکےباوجود روس اورچین اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنا رہےہیں۔