زرعی ترقیاتی بینک نے چھوٹے کسانوں کی مشکلات کے حل کے لیے بیلا روس سے تجاویز مانگ لیں۔
بیلاروس کے اعلٰی سطح کے وفد نے زرعی ترقیاتی بینک اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں صدر طاہر بھٹی نے انہیں خوش آمدید کہا۔
وفد میں بیلاروس کے بینک آف ڈیویلپمنٹ کے چیئرمین اور زراعت و خوراک کے وزیر شامل تھے۔
بیلا روس پاکستان میں متعدد زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا اور اس حوالے سے وفد نے زرعی ترقیاتی بینک اور بیلاروس کے درمیان ممکنہ تعاون کی تجاویز پیش کیں۔
زرعی ترقیاتی بینک نے چھوٹے پاکستانی کسان کی مشکلات کے حل کیلئے بیلاروس سے تجاویز مانگیں۔