حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت کو 247 روپے 3 پیسے پر برقرار رکھا گیاہے تاہم ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد قیمت 251 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔