فارماسیوٹیکل مینوفیکچررزایسوسی ایشن کےوفد نے وزیرصنعت وتجارت سے فارماسیوٹیکل انڈسٹریل زون بنانے کیلئے 250 ایکڑ اراضی کامطالبہ کر دیا ہے۔
لاہور میں فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کی صوبائی وزیرصنعت وتجارت چودھری شافع حسین سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وفدکی قیادت چئیرمین پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ای (PPMA) سعد جاوید اکرم کر رہے تھے وفد نے فارماسیوٹیکل انڈسٹریل زون بنانے کیلئے 250 ایکڑ اراضی کا مطالبہ کر دیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت وتجارت چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ حکومت فارما سیوٹیکل سیکٹر کےساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے،حکومت چاہتی ہے پنجاب میں نئے کار خانے لگیں، نئی فیکٹریاں لگنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، فارما سیوٹیکل سیکٹر کیلئے علیحدہ زون کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔
چئیرمین پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) سعد جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ 10سال میں برآمدی ہدف 5ارب ڈالر کرنے کیلئے پر عزم ہیں، ہدف کے حصول میں حکومت کا تعاون درکار ہے۔