بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے۔
پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کئی ملکوں کے وزراء اعظم اور مندوبین پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ مزید مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
منگل کی سہ پہر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اسلام آباد پہنچے جن کا نور خان ایئر بیس پر ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا اینڈ سارک الیاس محمود نظامی نے استقبال کیا گیا۔
ایس سی او سربراہان کا اجلاس 16 اکتوبر کو جناح کنونشن سنٹرمیں ہوگا جہاں وزیر اعظم شہباز شریف معزز مہمانوں کا خیر مقدم کریں گے اور گروپ فوٹوز کے بعد کانفرنس کا باقاعدہ آغازہوگا۔
افتتاحی خطاب میزبان وزیر اعظم کا ہوگا جبکہ غیرملکی رہنماؤں کے خطاب کے بعد دستاویزات پر دستخط کئے جائیں گے۔