انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر مزید سستا ہوگیا، امریکی کرنسی تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قیمت 0.96پیسے کمی سے 277.62روپے پر آگئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/QIg5sty6p2#SBPExchangeRate pic.twitter.com/Bex2xUMoIx
— SBP (@StateBank_Pak) October 13, 2023
ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے سستا ہوکر 277.62روپے پر آگیا۔
پانچ ہفتوں کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 52 روپے اور انٹربینک میں 43.24روپے سستا ہوچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد سے زائد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آچکا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔
رواں کاروباری ہفتے کے چار دنوں میں ڈالر 4 روپے 10 پیسے جبکہ ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 51پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے انسداد اسمگلنگ اور دیگر اقدامات کے نتیجے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی بلند ترین سطح سے 50 روپے 50 پیسے سستی ہوئی ہے۔