بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی حکومتی پیشکش قبول کر لی ہے، تحریک انصاف نے کل ڈی چوک پر احتجاج کی کال واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ فیصلہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے سے کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی حکومتی پیشکش قبول کر لی ہے۔
ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کےاجلاس میں ارکان ویڈیو لنک کےذریعے شریک ہوئے ہیں،بیرسٹر گوہر کی سیاسی کمیٹی سے حکومتی پیش کش پر مشاورت ہوئی، حکومت نے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز سے بانی کا طبی معائنہ کرانے کی پیشکش کی ،حکومت شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر سے بانی کا طبی کرانے پر راضی نہیں ہوسکی۔