پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع 17 روپے فی لیٹر مقررکرنے مطالبہ کر دیاہے جبکہ ایسوی ایشن نےڈیجیٹلائزیشن کاسٹ کومارجن میں شامل کرنےکی تجویزمستردکردی ہے ۔
پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے چیئرمین اوگراکو خط لکھ دیا جس میں پٹرولیم مصنوعات پر مارجن 8 روپے فی لیٹراضافے کا مطالبہ کیا گیاہے ، حکومت کی جانب سے تجویزکیا گیا1روپے 40پیسےفی لیٹراضافہ ناکافی ہے،ہمارا کاروبار بچانے کیلئے ڈیلرز مارجن کم سے کم 7فیصد مقرر کیا جائے۔ تجویز کے مطابق ڈیلر مارجن 7 روپے 87 پیسے بڑھ کر 17 روپے ہو جائے گا، تجویز کے بعد پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور منافع 77روپےفی لیٹر ہو جائے گی ۔ پیٹرول اور ڈیزل پر اس وقت لیوی 60روپے فی لیٹرہے ۔ پیٹرول ڈیزل پرکمپنیوں کامارجن 8روپے 64روپے فی لیٹرہے ۔ پیٹرول پمپس کا منافع 7روپے 87 پیسے فی لیٹرہے ۔ اوگرا نے او ایم سیز کا منافع 9روپے 22پیسےفی لیٹر کرنے کی تجویز حکومت کوبھجوائی ، اوگرا نے ڈیلر مارجن 10روپے04پیسے کرنے کی تجویز دی، مطالبہ منظوری کی صورت میں لیوی اور مارجنز 87 روپے فی لیٹرسےبڑھنےکاخدشہ ہے ۔