دفترخارجہ کے مطابق ایس سی اواجلاس میں شرکت کےلیےغیرملکی وفود کل اسلام آباد پہنچیں گے، ایس سی اوکونسل آف ہیڈزآف اسٹیٹ اجلاس کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او)سربراہان حکومت کا23واں اجلاس کل سے شروع ہوگا،دفتر خارجہ نےایس سی اوکونسل آف ہیڈزآف اسٹیٹ اجلاس کی تفصیلات جاری کردیں۔
دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اسلام آبادپہنچنےوالےوفودکےاعزازمیں عشائیہ دیں گے، شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) سمٹ کاباقاعدہ آغاز16اکتوبرکوجناح کنوینشن سینٹرمیں ہوگا،16اکتوبرکوتمام غیرملکی سربراہان اوروفودجناح کنوینشن سینٹرپہنچیں گے،جناح کنوینشن سینٹرآمدپروزیراعظم شہبازشریف مہمانوں کاخیرمقدم کرینگے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق مہمانوں کی آمد،استقبال اورگروپ فوٹوزکےبعدکانفرنس کاباقاعدہ آغازہوگا،وزیراعظم شہبازشریف ایس سی اوکانفرنس سےافتتاحی خطاب کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف کےبعدغیرملکی وفودکےسربراہان کانفرنس سے خطاب کریں گے،غیرملکی رہنماؤں کےخطاب کےبعددستاویزات پردستخط کیےجائیں گے۔
دفترخارجہ سے جاری شیڈول کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کےاختتامی کلمات سےکانفرنس کےایجنڈاآئٹمز مکمل ہوں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراورایس سی اوکےسیکرٹری جنرل کانفرنس کے اختتام پرمیڈیا سےگفتگوکریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔