پاکستان کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) کی نئی کنٹری ڈائریکٹر زیاؤ چن ایما فان نے چارج سنبھال لیا۔
زیاؤ چن ایما فان کو پاکستان میں اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے ریزیڈنٹ مشن میں شمولیت اختیار کر کے آج سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کنٹری آفس کی قیادت کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے معاشی بحالی ، اصلاحات اور ترقی کے عمل کے لیے قریبی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ حکومت اور عوام کے ساتھ شراکت داری کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں۔
وفاقی، صوبائی صوبوں، نجی شعبے اور اسٹیک ہولڈرز سے مل کر کام کیا جائے گا۔
نئی کنٹری ڈائریکٹر 2030 تک کے نئے مشاورتی عمل کی قیادت کریں گی۔