پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا۔
ستمبر 2023 سےجاری اب تک آپریشنز کےدوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1053.43 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 2056 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
سیکیوٹی فورسز نےاکتوبر کےدوران بلوچستان سے 16.15 کلو، خیبر پختونخواہ سے 2.58 کلو،گلگت بلتستان سے 214.53کلو،پنجاب سے 43.62 کلو جبکہ سندھ سے 11.46 کلو منشیات ضبط کیں۔
ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔