شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے۔
چینی وزیراعظم لی کی چیانگ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت اور دورہ پاکستان پر اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے جہاں بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف، وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ حکام نے چینی وزیراعظم کا نور خان ائیر بیس پر استقبال کیا۔
چینی وزیراعظم کو پاکستان آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
چینی وزیراعظم کی آج صدر زرداری سے ملاقات متوقع ہے اور وہ دیگر اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے جب کہ معزز مہمان گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کریں گے۔
وزیراعظم ہاؤس میں دونوں وزرائے اعظم کی ون آن ون ملاقات ہوگی۔ چینی وزیراعظم دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ سی پیک ٹو کے ساتھ دیگر بڑے منصوبے بھی شامل ہیں۔۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کیا جائے گا۔ چینی وزیراعظم صدرمملکت،پارلیمانی رہنماؤں اورعسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا دورہ روزہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے جارہا ہے جس میں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانک نے پاکستان آمد پر خصوصی پیغام میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 23ویں سربراہ کانفرنس میں شرکت پر خوشی ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی۔ جیسے ہی جہاز سے نیچے اترا انتہائی گرمجوشی سے خوش آمدید کیا گیا۔
چینی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کی گہری برادرانہ دوستی اور مہمان نوازی نے بہت متاثر کیا، پاکستان ایک اہم ترقی پذیر ملک،ابھرتی ہوئی منڈی اور بڑا مسلم ملک ہے، پاکستان چین کاہرموسم میں تعاون کرنےوالاساتھی اورآہنی دوست ہے۔
لی چیانگ نے کہا کہ چین پاکستان کے تعلقات دوطرفہ ریاستی تعلقات کی بہترین مثال بن چکے ہیں، چینی عوام بھی پاکستان کوبہت پسند کرتے اور سراہتے ہیں۔ 73 سال میں دونوں ملکوں نے مستقل اعتماد قائم رکھا اورایک دوسرے کی حمایت کی۔