پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی درخواست وزارتِ داخلہ کو موصول ہو گئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی درخواست دی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آخری مرتبہ وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی تحریک انصاف سے اڈیالہ جیل میں فوری ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔
حکام کے مطابق درخواست وزارتِ داخلہ کو موصول ہو گئی ہے۔