پاکستان کی جانب سے سعودی رائل ڈیفنس فورس کی استعداد بڑھانے کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ہفتہ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب میں دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کا انعقاد ہوا جس میں پاکستانی مسلح افواج کے وفد کی سربراہی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے کی جبکہ سعودی نائب وزیر دفاع انجنیئر طلال بن عبداللہ نے سعودی وفد کی قیادت کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ دفاعی صنعتی فورم میں سعودی وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کوسراہا اور علاقائی امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ فورم میں عالمی،علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی چیلنجز بھی زیرغور آئے۔