عالمی مارکیٹس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کےدام بارہ ڈالرفی بیرل تک گر گئے۔گلف مارکیٹس میں پٹرولیم مصنوعات 88 ڈالرفی بیرل پرآگئیں۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 84 ڈالرفی بیرل کی سطح پر دستیاب ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اوگرا ورکنگ 14 اکتوبر کو تیار ہوگا۔
پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 15 اکتوبرکو ہوگا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی کے بعد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق آج عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت میں 0.57 فیصد اضافے کے بعد 86.57 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.75 فیصد اضافے کے بعد 83.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی اور اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ مشرق وسطی تنازع کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھا گیا۔