پاکستانی روپے کے مقابلے انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کمی کے بعد 279 روپے 59 پیسے ہوگئی ہے۔