چین کے شانژی کول اینڈ کیمیکل انڈسٹری گروپ نے صوبہ سندھ کے جنوبی علاقے میں کوئلے کے ذخائر سے کیمیکل تیار کرنے کے لیے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
شانژی کول اینڈکیمیکل انڈسٹری گروپ چین کےسب سےبڑے سرکاری اداروں میں سے ایک ہے،جس نے کوئلے،کیمیکل اور توانائی کے شعبوں میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے۔
یہ منصوبہ پاکستان اورچین کےدرمیان توانائی،پیٹرو کیمیکلز اورصنعتی ترقی کی راہ میں بڑھتے ہوئے تعاون کی اعلیٰ مثال ثابت ہوگا۔
پاکستان چین کے تعاون سے بجلی کی پیداواری لاگت کوکم کرنےکے لیےکوئلے سے چلنے والی پیداوار کو بڑھا کر اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کا خواہاں ہے۔
اس حوالےسےوزیرپیٹرولیم مصدق ملک نےچین کی کوئلہ فرم کےحکام کو آگاہ کرتےہوئےکہا کہ"پاکستان میں کوئلے کےوسیع ذخائر موجود ہیں اور اس منصوبے کے تحت پاکستان اپنے قدرتی وسائل کا بھرپور اورموثر استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان تھر سے سالانہ تقریباً 7.6 ملین ٹن کوئلےکی کان کنی کر رہا ہے اورتین سالوں میں اسے 11 ملین ٹن تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
پاکستان تھرمیں کوئلے کے ذخائر سمیت تمام قدرتی وسائل کا موثر استعمال کر کےملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سےملک میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات اور چین کا تعاون بے مثال ہے۔