پی بی 45 کوئٹہ کے پندرہ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کو بحال کر دیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دوبارہ پولنگ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ الیکشن ٹریبونل نے امیدواروں کے فارم 45 میں فرق کی بنیاد پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔ 15 امیدواروں نے فارم 45 مختلف ہونے کا دعویٰ کیا مگر صرف 4 امیدواروں نے اپنے فارم پیش کیے۔
الیکشن ٹریبونل نے جمعیت علما اسلام کے امیدوار عثمان پرکانی کی اپیل پر یہ فیصلہ دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔