پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بارے میں برطانوی اخبار کے دعوے کی سختی سے تردید کردی۔
برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان سے باہر کھیلا جائے گا۔
برطانوی اخبار کے دعوے پر پی سی بی کا موقف بھی آگیا ہے اور بورڈ نے دعوے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان فائنل سمیت چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچوں کے پاکستان میں انعقاد کے بارے میں واضح مؤقف رکھتا ہے اور ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان سے باہر ہو۔
پی سی بی کی جانب سے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس بارے میں واضح پیغام دے دینا چاہتا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہونگے۔
بورڈ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن جاری ہے اور پی سی بی اپنی تمام توجہ اسی پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔