اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے ایس ایم ای لون ریگولیشن میں ترامیم کا سرکلرجاری کردیا۔
ایس ایم ای لون ریگولیشن میں ترامیم کا سرکلرجاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق چھوٹے کاروبار اور صنعت لگانے کیلئے سٹیٹ بینک سے 10 کروڑ روپے اور درمیانے کاروبار یا صنعت لگانے کیلئے 50 کروڑ روپے تک کا قرض لیا جاسکے گا۔
چھوٹے اور درمیانے کاروبار اور صنعتوں کیلئے بینک قرض کی حد میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے چھوٹے کاروبار اور صنعت کیلئے بینک لون کی لمٹ 300 فیصد بڑھا دی گئی ہے جبکہ درمیانے کاروبار اور صنعت کیلئے بینک لون لمٹ 150 بڑھا دی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی سے نجی شعبے کے قرضوں میں اضافہ ہوگا جبکہ سستے بینک قرضوں کی باآسانی دستیابی سے ملک میں معاشی ترقی کی رفتار بڑھے گی۔