پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 556 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے جس میں کپتان شان مسعود 151 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے تھے جس میں کپتان شان مسعود 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 151 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق نے بھی بہترین بلے بازی کا مظاہر کیا اور 10 چوکوں ، 2 چھکوں کی مدد سے 102 رنز کی اننگ کھیلی ۔ جبکہ سلمان آغا 104 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔
ان کے علاوہ سعود شکیل نے 82 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب صرف 4 اور بابارعظم 30 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔