پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے احتجاج کے پیش نظر رینجرز نے لاہور کے مختلف علاقوں میں پوزیشن سنبھال لی۔
ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق رینجرزکی 3 کمپنیاں طلب کی گئی ہیں جو مختلف علاقوں میں سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے فرائض سرانجام دیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ رینجرز نے شہر میں گشت بھی شروع کردیا ہے اور فوج بھی طلب کی جاسکتی ہے۔
رینجرز جی پی او چوک، ریلوے اسٹیشن اور دیگر مقامات پر تعینات ہے۔