اسلام آباد کے بعد لاہور میں تحریک انصاف نے لاہور میں بھی احتجاج کی کال دے رکھی ہے جس کے پیش نظر میٹرو بس سروس کے روٹ کو محدود کر دیا گیا ہے جبکہ راستے بند ہونے کے باعث لاری اڈا بس سروس بند کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر شہر میں میٹرو بس سروس کو محدود کر دیا گیا ہے، میٹرو بس کو گجومتہ سے ایم اے او اسٹاپ تک چلایا جا رہا ہے، میٹرو بس سروس ایم اے او سے شاہدرہ تک بند رہے گی۔ اورنج جبکہ اورنج لائن ٹرین مکمل طور پر بحال ہے ، داخلی و خارجی راستے بند ہونے کی وجہ سے لاری اڈا بس سروس کو بند کردیا گیا ہے۔