پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران انجری کا شکار ہوگئیں۔
جمعرات کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا ہے اور شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہوا۔
سری لنکا کے خلاف پہلے میچ کے دوران پاکستان کی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ کی دائیں ٹانگ کے پٹھے میں کچھاؤ پڑ گیا اور وہ اوور کی ایک گیند ہی کرواسکیں۔
پاکستانی ڈاکٹر اور فزیو نے ڈیانا بیگ کا چیک اپ کیا جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دے دیا گیا ہے۔
ڈیانا بیگ کا انجری کے باعث ایونٹ سے باہر کا امکان ہے۔