پاکستانی روپے کے مقابلے انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کمی کے بعد 279 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔
بدھ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔