پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج نئی تاریخ رقم ہو گئی ، 100 انڈیکس 82 ہزار 722 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پربند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا اختتام تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوا، 100 انڈیکس 755 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82 ہزار 722 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج سٹاک مارکیٹ میں شرح سود میں بڑی کمی کی توقع پر سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم رہے۔ آئل اینڈ گیس، فرٹیلائزرز، سیمنٹ اور آٹو کمپنیز کے شیئرز میں خریداری دیکھی گئی۔ آئی ایم ایف سے قسط ملنے،ترسیلات زر اور برآمدات کا بڑھنا مارکیٹ کیلئے مثبت قرار دیا جارہاہے ۔
آج مارکیٹ میں 16 ارب 35 کروڑ روپے مالیت کے 32 کروڑ 72 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ۔