برٹش ایئرویز کی جانب سے اسرائیل کے لئے فلائٹ آپریشن کو تین ہفتوں تک معطل کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برٹش ایئرویز نے اسرائیل میں تین ہفتوں کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل فلسطین مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری پر تشدد لڑائی کے باعث مصر نے بھی اسرائیل کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ مصر نے اسرائیل کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا
برسلز میں بریفنگ کے دوران اے آئی جی گروپ کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ائیر لائنز اسرائیل کی صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہیں اور اس میں بہتری کا انتظار کریں گی۔
خیال رہے کہ فرانس نے بھی کشیدگی کے پیش نظر اسرائیل کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ ائیرفرانس نے اسرائیل کے لئے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا
قبل ازیں برٹش ایئرویز نے بدھ کے روز تل ابیب میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل اپنے ایک طیارے کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے واپس موڑ لیا تھا۔