ایک دن مہنگا ہونے کے بعد سونا آج پھر سے سستا ہوا ہے ،جس کے بعد قیمت پونے تین لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے آگئی ہے۔
آل صرافہ اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے قیمت 1100 روپےکم ہوکر 274400 روپے ہوگئی,اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھائو 943 روپے کم ہوکر 235254 روپے ہوگئے،
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 11 ڈالر گھٹ کر 2642 ڈالر پر آ گئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔