امریکا میں خام اور پٹرول کے ذخیرے میں توقع سے زیادہ کمی اور سپلائی کے خدشات کم ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی کا رجحان ہے۔
مطابق عالمی میڈیا کے مطابق آج عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 43 سینٹس کمی کے بعد 85.39 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کے سودے 53 سینٹس کمی کے بعد 82.96 ڈالر فی بیرل کئے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی تیل کی قیمتوں میں تقریبا 11 فیصد کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد برینٹ خام تیل 84 ڈالر 7 سینٹ جبکہ ویسٹ ٹیکساس خام تیل 82 ڈالر 31 سینٹ پر آگیا تھا تاہم مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث چند دن کےلیے قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں غیرمعمولی بہتری اور عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔